ایس ای سی پی نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں غیرقانونی اضافے اور محصولات وفاقی فنڈ میں جمع نہ کرانے کا ذکر ہے، تمام فیصلے ایکٹ 1997 کے تحت اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کئے گئے۔
ایس ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ایس ای سی پی کا محکمانہ آڈٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا الزام غلط ہے، ایس ای سی پی کو ڈی اے سی اجلاس کی کوئی دعوت ہی موصول نہیں ہوئی، اے جی پی رپورٹ صرف مشاہدات پر مبنی ہے ،ڈی اے سی میں زیر غور آئے گی، ماضی میں بھی ایسے ہی الزامات پر کمیٹیوں نے ایس ای سی پی کا مؤقف درست مانا ہے۔





















