خیبرپختونخوا میں کلاوڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 396 ہوگئی۔
پی ڈی ایم اےرپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا سیلاب اورکلاوڈ برسٹ سے 396 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں، 3 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا،جس میں 500 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق آٹھ اضلاع میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوچکا جبکہ ضلع بونیر میں تاحال جاری ہے،جہاں اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈٰی ایم اےصوبہ بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر چکی ہے،جو کہ 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔






















