گلگت بلتستان کےضلع غذر کے علاقے راؤشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، تالی داس گاؤں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ضلع غذر کے علاقے راؤشن میں رات 1 بجے کے بعد گاؤں راوشن کے علاقے تالی داس نالے میں گلیشیر پھٹنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،نالے سے چرواہے نے کال کر کے گاؤں میں اطلاع دی جس کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
تالی داس گاؤں مکمل مٹ گیا ،100 کے قریب گھرانے مکمل تباہ ہوگئے،سیلاب کے باعث دریائے غذر اس وقت رک گیا،نشیبی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا۔
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہےکہ سیلاب سےمتعدد دیہات زیرآب آگئے، لوگوں کاشدید مالی نقصان ہوا،تاہم جانیں محفوظ ہیں،دریاکا بہاؤ رک گیا،مزید نقصانات کا خدشہ ہے،وزیر اعلیٰ خود مانیٹر کررہےہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو،پانی ایک جھیل کی صورت اختیارکرگیا،جس کے بعد متصل دیہات زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔






















