عالمی شہرت یافتہ امریکی جج فرینک کیپریو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
فرینک کیپریو طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے باعث جانے جاتے تھے۔
اُن کی عدالت میں ہونے والی مقدمات کی سماعت سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں۔ فرینک کیپریو کے فیصلوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھی گئیں اور ان کی شخصیت نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔
وہ عدالت میں انسان کے حالات اور جذبات کو سمجھتے ہوئے ایسا انصاف کرتے تھے جو نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی بھی ہوتا۔




















