انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بولنگ اور بیٹنگ کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ساوتھ افریقہ کے کیشوو مہاراج ایک بار پھر آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بولر بن گئے،انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں 33 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے اسپنر ابرار احمد 18 درجے ترقی کے بعد 43ویں نمبر پر آگئے،ویسٹ انڈیز کپتان شائی ہوپ پاکستان کے خلاف 120 رنز کی اننگز کھیل کر بیٹنگ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کےجےڈن سیلز بولنگ رینکنگ میں 17 درجےترقی کے ساتھ 19ویں پوزیشن پر پہنچ گئے،جبکہ ویسٹ انڈیز کےراسٹن چیز بولنگ رینکنگ میں 7 درجےترقی کے بعد 67ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بیٹنگ رینکنگ
جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم بیٹنگ رینکنگ میں 21ویں اورٹیمبا باووما 23ویں نمبرپرپہنچ گئے، آسٹریلیا کے مچل مارش بیٹنگ رینکنگ میں 6 درجے ترقی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے,ڈیوالڈ بریوس ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں 9 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آگئے۔
آسٹریلیا کے مچل مارش اور گلین میکسویل ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بالترتیب 25ویں اور 30ویں پوزیشن پر آگئے،ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نیتھن ایلس 9ویں اور جوش ہیزل ووڈ 18ویں نمبر پر پہنچ گئے،جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا 7 درجے ترقی کے بعد 37ویں نمبر پر آگئے۔





















