بھارت اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جاری تنازع پر بالآخر بھارت مذاکرات پر مجبور ہو گیا۔ مودی سرکار کی عسکری و سفارتی ناکامیوں کے بعد چین کے ساتھ بات چیت پر آمادگی شکست کا واضح اعتراف ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین سرحدی تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک کے خصوصی نمائندے بات چیت کریں گے۔چینی وزیر خارجہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوگی۔
ترجمان نے کہا چین مثبت اور تعمیری رویہ اپناتے ہوئے سرحدی امور اور امن پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ایس آرز کے درمیان رابطہ سرحدی مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کے چینل کا کردار ادا کرتا ہے۔ چین پائیدار اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔




















