سعودی کابینہ نے صیہونی حکومت کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کردیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کا کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر زوردیا گیا وہ فلسطینی عوام پر ہونیوالے مظالم کو رکوانے کےلیے فوری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی
سعودی کابینہ نےمقبوضہ بیت المقدس کےاطراف یہودی بستیوں کی تعمیر کےمنصوبے کی شدید مذمت بھی کی، کابینہ نے بین الاقوامی قوانین کی بنیادپرفلسطینی عوام کے اپنی سر زمین پر آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کےتاریخی اور قانونی حق پر مملکت کے ٹھوس موقف کی توثیق کی۔





















