خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشوں اورفلیش فلڈ سے اموات کی تعداد 390 ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق خیبرپختونخوامیں خیبرپختونخوا میں بارشوں،فلیش فلڈ سے اموات کی تعداد 357 ہوگئی،مرنے والوں میں 41 خواتین، 29 بچے شامل ہیں،مختلف حادثات میں 178 افراد زخمی ہوئے، سیلاب اور بارشوں سے602 گھروں کو نقصان پہنچا، 182گھرمکمل تباہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کلاوڈبرسٹ اوربارشوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں کالجز اورجامعات بند رکھنے کا اعلان
آزادکشمیرمیں بارش،کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی،ایس ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں8 مرد 6خواتین اور 5 بچےشامل ہیں،مختلف واقعات میں 16 افرادزخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 10 مرد 3 خواتین اورتین بچےشامل ہیں۔
ایس ڈی ایم اے کےمطابق 404 رہائشی مکانات سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ میں تباہ ہوئے،87 مکانات،مکمل تباہ اوردیگر جزوی طورپرتباہ ہوئے،27 دکانیں، 13پن چکیاں،چھوٹےبڑے 20 پل، 24کلومیٹرسڑکیں تباہ ہوئیں ،26 سمال ہائیڈرو پاورسٹیشن سیلاب کی نذرہوئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب
گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب سےجاں بحق افرادکی تعداد 14ہوگئی،گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق سیلاب میں لاپتہ افرادکی تعداد 3 ہے، شاہراہوں کی بحالی اورمتاثرین سیلاب کیلئے ریلیف کا کام جاری ہے۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی،شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے،بلوچستان میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔






















