کے الیکٹرک نے ٹرپ کرگئے 350 فیڈرز میں سے 200 فیڈرز سے بجلی سپلائی بحال کردی ۔
کےالیکٹرک کی جانب سےدعویٰ کیاجارہا ہےکہ بارش میں بجلی تقسیمی نظام مجموعی طور پر مستحکم رہا ہے،اس وقت کراچی کو 2100 میں سے 1950 فیڈرز سے بجلی فراہمی جاری ہے،کے-الیکٹرک کی فیلڈ ٹیموں سے کلیرنس کے بعد بارش سے متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
موجودہ بحال کیے جانے والے علاقوں میں نیو نہم روڈ، جوڑیا بازار نزد سٹی کورٹ،شیبا سینٹر ایم اے جناح روڈ، اور ڈینسو ہال بندر روڈ شامل ہیں،بولٹن مارکیٹ، مارکیٹ کوارٹرز، نپیئر کوارٹرز لیاری، دریال اسٹریٹ، اور زینت میڈیسن مارکیٹ کے علاقوں میں بجلی سپلائی بحال ہے
گلشنِ حدید فیز-2، بن قاسم میں الحیدر ٹاؤن، مسلم لیگ کالونی جبکہ ڈیفنس میں خیابان اتحاد، مسلم کمرشل، خیابان شبیر اور خالد کمرشل ایریا میں بھی بجلی سپلائی بحال کر دی گئی ہے
گلشن اقبال بلاک-1، 13-G اور 13-D-1 جمالی، ضیاء الحق، مدینہ کالونی،ایف سی ایریا،موسیٰ کالونی جبکہ ناظم آباد بلاک-W،جلال آباد بلاک E, 1-F, G, H اور ایف بی ایریا بلاک-14 اور بلاک-16 میں بھی بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔





















