خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،جس میں بارش و سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنےکا اعلان کیا گیا،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ راولاکوٹ میں بارشوں سے تباہی،تعلیمی اداروں میں 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سےگفتگو کرتے ہوئےکہا مصیبت میں کوئی وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں،متاثرین کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے،مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے،یہ سیاست کا نہیں بلکہ خدمت اور لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کلاوڈ برسٹ کا خدشہ، مری کے تمام اسکولز 2 روز کیلئے بند
وزیراعظم نےمزیدکہا جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین کو وزیراعظم پیکیج کے تحت امدادی رقوم دیں گے،امدادی اشیا کی تقسیم اور بحالی آپریشن کی نگرانی وفاقی وزیر امورکشمیر کریں گے،بجلی، پانی، سڑکوں ودیگر سہولیات کی بحالی کی نگرانی متعلقہ وفاقی وزراکریں گے،تمام متعلقہ وزرا خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان خودجائیں،متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے راستےکھولنا پہلی ترجیح رکھی جائے۔






















