پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکا میں انٹرنیشنل اسکواش ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں انہوں نے ملائیشیا کے ناتھن کیوے کو شکست دی۔
امریکا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے ٹائٹ اپنے نام کرلیا، فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ناتھن کیوے کو 1-3 سے شکست دی۔
رپورٹ کے مطابق اشعب عرفان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کا اسکور 8-11، 11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کے اشعب عرفان کا یہ تیسرا ٹائٹل ہے۔





















