سوات کے بالائی علاقوں میں دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
بالائی علاقوں میں دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سےمینگورہ ندی بپھر گیا،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
سیلاب کے چوتھے روز بھی متاثرین اپنی مددآپ صفائی میں مصروف ہیں،سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ کردیا، پولیس نے لوگوں کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں؛خوشاب میں سیلابی صورتحال، مکانوں کی چھتیں اور اسکول کی دیواریں گرگئی
واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوگیا۔ پشاور اور خیبر میں رات گئے بادل برسے جہاں پشاور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ اٹک، لیہ اور دنیاپور میں جل تھل ایک ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی۔ شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔






















