یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈکی بھائی کیخلاف غیرقانونی ادائیگیوں کے ثبوت برآمد ہوگئے۔
نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکر لیا۔ ڈکی بھائی بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کا نام پہلے ہی پی این آئی ایل فہرست میں شامل تھا جس کے باعث انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ڈکی بھائی کے اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم سعدعرف ڈکی بھائی پرغیرقانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ملزم سے جدید موبائل فون برآمد کرکے مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے غیرقانونی ادائیگیوں اوربائنومو پروموشن کے ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں۔
نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا۔ ملزم بیرون ملک فرار ہورہا تھا۔






















