روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی خط لکھا ہے۔
خط میں روسی صدر پیوٹن نے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے اپنے خط میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا عہد کیا اور اس مشکل وقت میں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
دیگر ممالک، جیسے ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش کی ہے۔






















