سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرعلی ظفر نے کہا ہےکہ حکومت سے مذاکرات فی الحال ممکن نہیں۔
سماء کےنمائندہ خصوصی ٹکا خان ثانی سےگفتگو میں پارلیمانی لیڈرعلی ظفر نےکہابانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہیں کرنے،تاہم میری نظر میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔
مزیدکہاکہ ضمنی انتخابات کےبائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا،پارٹی میں دوطرح کی رائے ہیں،بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا،میری رائےہےکہ الیکش لڑنا چاہیئے،میدان نہیں چھوڑنا چاہیئے، اپوزیشن لیڈر کے لئے ہم قانونی جنگ لڑیں گے





















