وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر سیکرٹری مواصلات متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ، مانسہرہ سے بالا کوٹ اور جھالکھنڈ روڈ پر رکاوٹیں ختم کر دی گئیں اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق بالا کوٹ، ناران اور بابو سر ٹاپ شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جس کی رپورٹ وفاقی وزیر کو پیش کر دی گئی ۔ متاثرہ علاقوں میں این ایچ اے ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور سڑکیں کلئیر کر رہے ہیں۔
وفاقی وز یرمواصلات کی ہدایت پر چیئر مین این ایچ اے خیبر پختون خواہ بھی پنچے چیئرمین این ایچ اے نے سڑکوں کی بحالی کے لئے5 ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔
سیکرٹری مواصلات گلگت بلتستان اور چیئرمین این ایچ اے کے پی کے میں موجود ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ بھاری مشینری لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے میں مصروف ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ، تمام علاقوں میں کام ہو رہا ہے،وفاقی وزیر مواصلات نے دن رات کام جاری رکھنے اور شاہراہیں بحال کرنے کی ہدایت کی ۔






















