خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ہیلی کاپٹر 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لئے روانہ ہوا ، 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا ، 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا۔
سرکاری حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو مہنمد میں کریش پایا گیا، جس پہاڑی پر ہیلی کاپٹر کریش ہوا وہ تقریبا 8 ہزار میٹر بلندی پر ہے، جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آباد نہیں ہے، پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پرامدادی سرگرمیاں شروع کیں، 5 شہداء کی لاشیں پشاور منتقل کردی گئیں۔






















