اہل غزہ پر زندگی مزید تنگ کردی گئی۔ اسرائیل کی الزیتون کے علاقے پر بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رفح، جبالیہ اور خان یونس پر گولہ باری کی گئی۔ 24 گھنٹوں میں 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں بھوک سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے ۔ غذائی قلت سے اموات 239 ہوگئیں۔ غزہ میں اموات کی مجموعی تعداد 61 ہزار 776 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیلی علاقوں پر میزائل داغ دیا۔ جس سے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔






















