فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی حراست سے گزشتہ روز فرار ہونے والے 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کےعلاقہ میں موٹرسائیکل سوارمشکوک ملزمان کو روکا تو فائرنگ کاتبادلہ ہوگیا۔ فائرنگ میں3 ریکارڈ یافتہ ڈاکوہلاک جبکہ انکے ساتھی فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو دوران واردات شہریوں کو گولیاں مارنے میں ملوث تھے، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔






















