خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شھاب علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹلیجنس بیس ٹارگٹڈ آپریشن ہورہا ہے۔
پشاور سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شھاب علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ باجوڑ کے کچھ افراد اپنے تحفظ کے لئے دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں۔
چیف سیکرٹری شھاب علی شاہ نے کہا کہ کابینہ نے باجوڑ آپریشن کے متاثرین کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، امید ہے کہ باجوڑ میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔ ضم اضلاع میں موجودہ حالات ہمسایہ ممالک کی وجہ سے بنے ہیں۔






















