پشاور کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے پر حملے کیے۔
سی سی پی او قاسم کے مطابق نواحی علاقے متنی، ناصر باغ پولیس چوکی اورحسن خیل تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، متنی پولیس چوکی ادیزئی، ناصر باغ سخی پل اور تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا۔
پولیس نے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا، تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔
ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔






















