وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پائیدار امن افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کوقابو میں لائےبغیر ممکن نہیں،افغان حکومت ٹی ٹی پی،دیگرگروہوں کیخلاف مؤثرکارروائی کرےتوتعاون کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاسلام آبادمیں بین الاقوامی اسپیکرزکانفرنس سےخطاب کہا ہماری افواج نے مشرقی محاذ پر بلا اشتعال جارحیت کا بھرپورجواب دیا اور میدانِ جنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔
وزیراعظم نےکہادنیابھرمیں جاری تنازعات نےامن کی اہمیت کواجاگرکیاہے،امن اوراستحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیادہیں،پاکستان نےکئی بارامن دشمن کارروائیوں کا سامناکیا،ترقی اُسی معاشرےمیں ممکن ہےجہاں امن اور سلامتی ہو، ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کامظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نےمزید کہا پر امن اورمستحکم افغانستان ہی علاقائی روابط،ترقی اورخوشحالی کی کنجی ہے، شدت پسندگروہ افغانستان اوراس کے باہرامن کیلئےخطرہ بنےہوئے ہیں،پاکستان اورافغان طالبان کے درمیان بات چیت میں تعاون پربرادرممالک کوسراہتےہیں،پاکستان نےہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت کی، پاکستان پر امن ہمسائیگی پریقین رکھتا ہے اوراس مقصد کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے






















