وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے "معرکہ حق میں" سماء ٹی وی کے کردار کی تعریف کی اور سماء ٹیم اور مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ سماء کے ناظرین کو جشن آزادی مبارک ہو اور معرکہ حق کی فتح بھی مبارک ہو، پورے سماء گروپ کو،سماء مینجمنٹ کو، سماء کے رپورٹرز اور اینکرز کو جشن آزادی کی مبارک دیتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ سماء ٹی وی نے معرکہ حق میں اہم کردار ادا کیا، بارڈر پر پروگرام ہوتے رہے، واہگہ بارڈر پر ہم نے ندیم ملک کو پروگرام کرتے دیکھا، ندیم ملک معرکہ حق کے دوران ہر بارڈر پر گئے،انہوں نے ناصرف قوم کا لہو گرمایا بلکہ لوگوں میں جذبہ حب الوطنی بھی بیدار کیا۔
On #Pakistan’s 78th #IndependenceDay, Federal Minister Atta Tarar congratulates SamaaTV for exemplary #journalism during the Pakistan-India war, praising Nadeem Malik for his fearless border coverage which "ignited patriotism & inspired the nation’s youth".#SamaaTV @nadeemmalik pic.twitter.com/QLHejmb22n
— SAMAA TV (@SAMAATV) August 13, 2025






















