انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے تھانہ شادمان نذر آتش اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں عدالت نے خارج کر دیا ہے۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ دونوں مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ شاہ محمود 9 مئی کے مزید 2 مقدمات میں بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس کی سزا
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مذکورہ دونوں مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔





















