خیبرپختونخوا حکومت نے باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والوں کو امداد دینے کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے امدادی رقم دینے کی تصدیق کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کہنا ہےکہ ہم آپریشن اورنقل مکانی کے حامی نہیں لیکن لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،رضاکارانہ گھر چھوڑ کر نکلنے والوں کو یہ امداد دینگے۔
امن و امان کی بدولت گھر چھوڑ کر نکلنے والوں کو 50 ہزار روپے خاندان دینگے۔۔ٹارگٹڈ کاروائی مکمل ہونے کے بعد پھر ان کو 25 ہزار روپے فی خاندان دیے جائیں گے۔






















