وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرمری پارکس اینڈ ہارٹیکلچرایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نےڈی جی پی ایچ اے کو ٹاسک سونپ دیا،منظوری کےلیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہےکہ پی ایچ اے کے قیام سےمقامی سطح پرگرین ایریاز کو بڑھایا جائے گا،شہریوں اور سیاحوں کے لیےنمائشوں اورتقریبات کا انعقاد کیاجائےگا،اشتہارات،سائن بورڈزاورگرین ایریاز کے ذریعے ریونیو جنریشن ماڈل تشکیل دیا جائے گا،مری پی ایچ اے کے لیےافسران اورعملہ کی تعیناتی کی جائے گی۔






















