نارووال میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر پر چھری سے حملہ کردیا، شوہر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نارووال کے قصبہ دھبلی والا میں گھریلو ناچاقی پر بیوی ارم نے چھری سے حملہ کے شوہر ثاقب علی کو شدید زخمی کردیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شوہر ثاقب علی کی مدعیت میں بیوی ارم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمہ فرار ہوگئی، جس کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔






















