جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 17 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔
ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں عمیر عارف نے دوسرے سیڈ کھلاڑی، سنگاپور کے کوان منگ ایتھان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-11، 9-11، اور 9-11 سے شکست دی۔
اس سے قبل کوارٹر فائنل میں عمیر عارف نے امریکی کھلاڑی پرایس جیکب کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
ایونٹ کے فائنل میں عمیر عارف کا مقابلہ ٹاپ سیڈ سعودی کھلاڑی النفصان محمد سے ہوگا۔





















