ژوب میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے مزید 14 بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے، دو روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 47 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے گزشتہ روز افغان سرحد سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں درندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 33 امن دشمنوں کو ٹھکانے لگادیا۔
فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری رہا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخواج کے مزید 14 دہشت گرد مارے گئے، دو روز میں ہلاک تخریب کاروں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گی۔
صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت سیاسی قیادت نے بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح کیا کہ قومی حمایت کے ساتھ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔






















