موسم کی خرابی اور آپریشنل معاملات کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی 2 پروازیں منسوخ، 33 تاخیر کا شکار ہیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق کوالمپور لاہور کےدرمیان غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں،لاہور سےقومی ایئر لائن کی دمام کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقدکرنےکاارادہ ہے:وزارت نجکاری
لاہور سےدمام کی پرواز پی کے 247 نئے وقت پر رات ساڑھے 11بجے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 4 پروازوں میں 1 سے پونے 8 گھنٹےتاخیر ہے،جبکہ لاہور سے مدینہ جدہ دبئی کی 4 پروازوں میں سوا سےساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہے۔






















