وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران بتایا وزارت نجکاری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو منعقدکرنے کا ارادہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن شرائط کےتحت اجازت یافتہ تبدیلیوں سےمتعلق فنانشل ایڈوائزرکی سفارشات پربھی غور ہوا۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی یکم اکتوبر دوہزر چوبیس کو کرنے کا ارادہ ہے۔ وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن نے چھ بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا۔ ان میں فلائی جناح،وائے بی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کی زیر قیادت کنسورشیم شامل ہے۔ ایئربلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر قیادت کنسورشیم بھی فہرست میں شامل ہے۔ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اوربلیو ورلڈ سٹی نے بھی فہرست کا حصہ ہے۔