پاک فوج اور پولیس نے بنوں میں فتنہ الخوارج کےخلاف مشترکہ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا،جس میں کئی مشتبہ افرادکو حراست میں لینے کے ساتھ خوارج کےدومقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمارکر دیئےگئے۔
بنوں کےعلاقے ہویدمیں پاک فوج اور پولیس نےمشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر آپریشن کا مقصد علاقےکودہشتگردی کےناسورسے پاک کرنا تھا،دوران آپریشن کئی مشتبہ افراد کو پولیس نےحراست میں لیا،خوارج کےدومقامی سہولت کاروں کےگھر بھی مسمار کیے گئے۔
اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو عوامی تحفظ کے لئے اہم قراردیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا،پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا قیام امین اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



















