راولپنڈی میں جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس نے ملزمان سے مقتولہ سدرہ عرب کےبیگ سے متعلق تفتیش کی،ملزمان نے پولیس کو لڑکی کے بیگ سےمتعلق تفصیلات بتا دیں،لڑکی کے بیگ میں کشمیرجاتے وقت کپڑے اور دیگر اشیاء موجود تھیں،ملزمان کی نشاندہی اور حاصل معلومات پرمقتولہ سدرہ کا بیگ برآمد ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی
پولیس ذرائع کےمطابق ملزمان لڑکی کو کشمیرسےلاتے وقت اس کا بیگ بھی ساتھ لائے تھے،ملزمان سے لڑکی کےزیر استعمال موبائل فون سےمتعلق بھی تفتیش جاری ہے،ملزمان موبائل فون سےمتعلق پولیس کو تاحال حقائق بتانے سے گریزاں ہیں۔
ملزمان سےکشمیرجانے کے لیےاستعمال 3 گاڑیوں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے،گاڑیاں کہاں سےلیں،کون لایا،کون ڈرائیو کرکےکشمیر گیا اورواپس لایا،گاڑی کسی کی ملکیت تھیں یا رینٹ پرحاصل کی گئی تھیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔






















