پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 11 بجےشروع ہوگا۔
پہلےون ڈے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی ہے،گرین شرٹس کی ون ڈے میں کپتانی محمد رضوان کرینگے،بولنگ لائن میں شاہین آفریدی ،نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے,صائم ایوب،عبداللہ شفیق اننگز کا آغاز کریں گے،جبکہ بابراعظم،محمد رضوان، سلمان آغا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے لیے ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم
کپتان محمد رضوان نےگزشتہ روز پریکٹس سیشن کےاختتام پرگفتگو میں کہا پریکٹس کافی اچھی رہی ہے،دو دن بہت محنت کی ہے،مختلف شیڈول کےتحت ٹریننگ کی ہے ڈےنائٹ اوراورڈی میچ ہیں تو اس کےمطابق ٹریننگ کی ہے،اچھی بات یہ ہےکہ ہماری نے ٹی ٹونٹی ٹیم نےسیریز جیتی جیتی ہوئی ہے جس سےمومنٹم کھلاڑیوں کا بنا ہوا ہے،کوشش ہوگی کہ اسی مومنٹم کوون ڈے سیریزمیں بھی لے کر جائیں ۔
لازمی پڑھیں؛ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کردیے
مزیدکہاسفیان کی باولنگ اس ٹورپردیکھی ہےانہوں نے بہترین پرفارمینس دکھائی اور ہمارے پاس مسٹری بالر ابرار احمد بھی ہیں،جیسی وکٹیں ویسٹ انڈیز میں ہوتی ہیں اس سے دونوں اسپن بالرز کا ہمیں بھرپورفائدہ ہوگا،ہماری تیاری بہت اچھی ہے،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حسن علی اور فہیم اشرف بہت اہم ہیں،فخر زمان کی نہ ہونے کا نقصان ہے،مگر دوسرے نوجوانوں کے لیے اچھا موقع ہے، حسن نواز پچھلے ایک سال سے مسلسل پرفارم کرتا چلا آ رہا ہے،امید ہے حسن نواز ون ڈے سیریز میں بھی ویسا پرفارم کریں گے جیسا وہ کرتے آرہے ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان نے فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو ایک سے شکست دی تھی۔






















