پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف غیر ملکی کرکٹ لیگز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز کو نان آبجیکشن سرٹیکیٹس (این او سی) جاری کردیے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی طرح اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کو آسٹریلیا کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
مزید برآں فاسٹ بولر نسیم شاہ، محمد عامر، اور مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔






















