سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے اس سال11.7ٹریلین روپے کا ٹیکس دیا، تاجر برادری کا ٹیکس پچھلے سال سے 2 ٹریلین زیادہ ہے، ایکسپورٹرز پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹرز سے 200 ارب،تنخواہ دار سے 600 ارب ٹیکس لیا گیا، ٹیکس چوری کیس میں متعلقہ ایسوسی ایشن کے نمائندہ کو ساتھ بٹھانا چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تاجر برادری کی بات سنی، جب تک تاجربرادری کا نمائندہ نہیں ہوگا،تاجروں پر کوئی کیس نہیں بن سکےگا، فیلڈ مارشل نے 18 چیمبرز کے صدور اور فیڈریشنز کے صدور کی عزت کی۔






















