بیرونی قرض پر سود کی ادائیگیوں کے باعث ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر اب 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہیں۔
اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر پر ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حالیہ کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے جو ملک کی معاشی صورتحال پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔




















