محکمہ موسمیات نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکی توقع ہے، شمال مشرقی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے،دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھاربارش متوقع ہے۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اورحبس رہنے کا امکان ہے،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،شام یا رات کے دوران ژوب،بارکھان،خضدار،موسیٰ خیل میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔






















