سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نام لیے بغیر بھارت پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے اپنےبیان میں کہاڈونلڈ ٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا،اُن ممالک کو سزا دی جو روسی تیل اور گیس خریدکرپیوٹن کی جنگی مشین کو فنڈز فراہم کرتے ہیں،سوال اُٹھایا برطانیہ اور باقی یورپ کی ایسا کرنےکی ہمت کب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگایا، پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں، امریکی صدر
دوسری جانب امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے بھی بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کے حمایت کی ۔لکھا سستا روسی تیل خریدنا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ " غیر ضروری" قرار دیدیا
ترجمان وائٹ ہاؤس کےمطابق بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے،بھارت روس سے تیل درآمد کر رہا ہے،وہ یوکرین میں جنگی مشینوں کو ایندھن فراہم کر رہا ہے





















