عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر تیزی دیکھی جارہی ہے،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 3 سو روپے پرآگئی ہے،جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونےکی قیمت 1 ہزار 114 روپےسےبڑھ کر تین لاکھ 8 ہزار 41 روپے ہوگئی ہے
اس کےعلاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کےریٹ میں 1 ہزار 22 روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے کے بعدفی اونس 3366 ڈالر ہو گئی ہے۔





















