انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے بڑھ کر 282 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 15 پیسے پر آگیا تھا'
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا گزشتہ تسلسل جاری ہے،کاروبار کے آغاز سے ہی نمایاں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔





















