امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر جلد پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔
لاس اینجلس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج امریکی ایلچی روس جائیں گے۔ اس کے بعد پابندیوں کا فیصلہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرانے کا کریڈٹ لےلیا ۔ کہا پاک پانچ ماہ میں پانچ جنگیں رکواچکا ہوں۔ غزہ میں امداد کامعاملہ امریکی صدر نے اسرائیل پر چھوڑ دیا ۔ کہا اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا ۔۔ عرب ممالک مالی امداد فراہم کریں گے۔
اس سے پہلے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے بھارت پر ٹیرف میں اضافےکی دھمکی دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔






















