راولپنڈی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں۔
ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کو ایس ایس پی ایف آئی بی راولپنڈی تعینات کردیا گیا جبکہ ایس پی فرحان اسلم کو چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) راولپنڈی کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشنز راولپنڈی صباء ستار کو تبدیل کر کے ڈاکٹر رضا تنویر کو نیا ایس ایس پی انویسٹی گیشنز راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں ایس پی راول ڈویژن محمد حسیب راجہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سعد ارشد کو ایس پی راول ڈویژن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
شاہد رفیق کو ایس پی، پی ٹی ایس راولپنڈی کا عہدہ دیا گیا ہے۔
ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔






















