امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل ٹروتھ پرپوسٹ میں لکھا کہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کروں گاکیونکہ وہ نہ صرف روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت بھی کر رہا ہے۔بھارت زیادہ تر تیل کو منافع حاصل کرنے کے لیے بیچ بھی رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید لکھا کہ بھارت کو پرواہ نہیں یوکرین میں روسی حملوں میں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد ممالک پر ٹیرفز عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جس میں بھارت بھی شامل ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک امریکی مصنوعات پر بلند تجارتی رکاوٹیں عائد کرتے ہیں، جس کی وجہ سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔
30 جولائی 2025 کوٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جو اس سے پہلے 100 فیصد تک کی دھمکی کے بعد کم کیا گیا۔ اس کا بنیادی سبب بھارت کی روس سے تیل کی خریداری اور اس کی یوکرین تنازع میں مبینہ غیر دوستانہ پالیسی کو قرار دیا گیا تھا۔





















