پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 5 گست کے احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلیں ،پنجاب بھر میں جگہ جگہ احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کسی ایک جگہ پر احتجاج کی بجائے تمام حلقوں میں احتجاج کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف پنجاب نے احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور پنجاب بھر میں جگہ جگہ احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اس حوالے سے تمام اراکین اسمبلی ٹکٹ ہولڈر اور تنظیموں کو بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی گئی ہے۔
احتجاج کسی ایک جگہ کی بجائے تمام حلقوں میں ہوگا ۔
صدر پی ٹی آئی امتیاز شیخ کا دعویٰ ہے کہ لاہور کے تمام حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں اور کل لاہور کے مختلف حلقوں میں بھرپور احتجاج ہوگا۔





















