پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر ورلڈکپ میں اختتام پذیر ہو گیاہے ،قومی ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف اپناآخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد کل وطن واپس روانہ ہو گی ۔پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے ، دبئی سے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ پر سوارہو کر پاکستان واپس آئیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم اس وقت کولکتہ انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے جس میں 338 رنز کے ہدف کا سامنا ہے اور اوپننگ ایک مرتبہ پھر سے دھوکہ د گئی ہے بہر حال اب جیت بھی پاکستان کو سیمی فائنل تک نہیں پہنچا سکتی لیکن کھلاڑی میچ جتنے کیلئے بھر پور کوششیں کر تے دکھائی دیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے ورلڈکپ میں اپنی جگہ پکی کی جس کی وجہ سے پاکستان کو انگلینڈ کو ایک ناقابل یقین مارجن سے ہرانا تھا جو کہ ممکن نہیں ہو سکا ۔ انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ ہدف 6.4 اوورز میں حاصل کرنا تھا جو کہ ایک ناممکن مشن تھا ۔
پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 8 میچ کھیلے ہیں جس میں 4 میچ جیتے ہیں، اگر پاکستان آج اپنا نواں میچ جیتنے میں کامیاب رہا تو ورلڈکپ میں اس کی پانچویں پوزیشن پکی ہوجائےگی۔