امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 3200 ملازمین نے ہڑتال کردیا، کمپنی اور ملازمین کے درمیان تنخواہوں میں اضافے کی ڈیل نہ ہوسکی۔
امریکی طیارہ ساز کمپنی جو طیارہ حادثوں اور ہڑتالوں کے باعث بوئنگ پہلے ہی سے خسارے سے دوچار ہے، ایک اور مشکل میں پھنس گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین ایک اور ہڑتال پر چلے گئے، کمپنی اور ملازمین کے درمیان نتنخواہوں میں اضافے کی ڈیل نہ ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 200 ملازمین نے آج سے کام پر نہ جانے کا اعلان کردیا، ہڑتال کرنیوالے ملازمین لڑاکا طیاروں کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔





















