پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دےکرسیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے 190 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 176رنز بنائے، ویسٹ انڈیر کے الک اتھانیز نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان نے سب سےزیادہ 72رنز بنائے،صائم ایوب نے 66رنز کی اننگز کھیلی، محمد نواز،حارث رؤف ،صائم ایوب اور سفیان مقیم کی 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آج پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔






















