روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور پھر 7 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا، سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے علاقے کامچاتکا میں ایک اور زور دار زلزلہ آیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد کامچاتکا کے 3 اضلاع میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی، روس، امریکا اور جاپان کے مختلف علاقوں سے سونامی کی 7 فٹ تک لہریں ٹکرائی تھیں۔






















