کراچی میں موذی مرض منکی پاکس،نیپاوائرس اورکانگووائرس سےنمٹنےکےلئےپاکستان ائیرلائنزکاعدم تعاون کےباعث پھیلاوکا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کےکوائف کی بروقت فراہمی سے بھی ائیرلائنزانتظامیہ گریزاں ہےبارڈرہیلتھ سروسزنےبیرون ملک آپریٹ کرنےوالی ائیر لائنز کو معاملے کی سنگینی پرمتعدد خطوط ارسال کئے،تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی مکمل تعاون سے گریزاں ہے۔
Minutes of Meeting PHE by Farhan Malik on Scribd
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اجلاس میں مسئلہ اجاگرکرنےکےباوجود کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا بارڈر ہیلتھ سروسزنےملک بھرکےائیرپورٹس پر نئی حفاظتی ہدایات جاری کی تھیںایڈوائزری پرملکی وغیرملکی ایئرلائنز کامکمل تعاون نہ کرناسنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔کوئٹہ میں کانگووائرس بے قابو8 مریضوں میں 5ڈاکٹرز اور 3دیگر طبی عملہ شامل
خیال رہے کہ کراچی میں کانگووائرس بخارنےایک اورمریض کی جان لے لی ،تیس سالہ میرویز کو کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کانگووائرس سے ہونے والے بخار کے سبب ایک اورمریض انتقال کرگیا،30سالہ میرویزکوئٹہ کارہائشی اورکراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سےکراچی منتقل کئےگئے16میں سے2مریض انتقال کرچکےہیں،2مریضوں کوڈسچارج کیاجاچکاہے،جبکہ12نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔